ائمہ مساجد کے لئے بعد فجر کے دروس
بہت سی مساجد میں رمضان المبارک میں بعد فجر مختصردرس کااہتمام ہوتا ہے۔اس عاجز کا بھی کئی سال سے یہ معمول ہے اور اس کے بہت فوائد سامنے آئے ھیں۔اس عاجز نے ائمہ مساجد کی خدمت کے لئے یہ دروس ترتیب دئیے ھیں،ان شاء اللّٰہ اس سے ائمہ کرام کوراھنمائی ملے گی۔ ضروری نھیں کہ یہی دروس بیان کئے جائیں،یہ دروس بطور نمونہ ھیں۔ ائمہ مساجد اس میں تبدیلی واضافہ کرسکتے ھیں۔عام لوگ بھی اس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔

ماہِ مبارک کی آمد
آج یکم رمضان البارک ہے ۔اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر کہ اُس نے ایک بار پھر ہمیں اس ماہِ مبارک کی یہ مبارک ساعتیں نصیب فرمائی ہیں
رمضان المبارک کے روزے
ماہِ مبارک کا خاص عمل ”روزہ” ہے ۔یہ ارکانِ اسلام میں سے ہے ۔روزہ کی فرضیت کا انکار انسان کو اسلام سے خارج کردیتا ہے۔
سیرت سیدہ فاطمہ رضی اللّٰہ عنہا
آج ماہ رمضان المبارک کی تین تاریخ ہے ،اس تاریخ میں ١١ ھ کو حضور نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی چوتھی اور لاڈلی بیٹی حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللّٰہ عنہا کی وفات ہوئی ۔
روزہ کے چند مسائل
آج کی نشست میں روزہ سے متعلق چند مسائل اور آداب کا تذکرہ ہوگا۔ بہت سے لوگوں کو روزہ کے مسائل کا علم نہیں ہوتا ، جس کی وجہ سے بسا اوقات روزہ توڑ بیٹھتے ہیں۔
قرآن کریم کی تلاوت
رمضان البارک کے مہینے کو قرآن کریم سے سے خاص مناسبت ہے ۔اس کے نزول کی ابتداء رمضان المبارک میں ہوئی،بلکہ قرآن کریم کے علاوہ تمام صحیفے بھی رمضان المبارک میں نازل ہوئے۔مسند احمد کی روایت میں ہے
تراویح کی[٢٠] بیس رکعات ہیں
ماہ رمضان کی ایک خاص عبات رات کا قیام یعنی تراویح ہے ۔حدیث شریف میں ہے :
مَنْ قَامَ رَمَضَانَ اِیْمَاناً وَاحْتِسَاباً غُفِرَ لَہ، مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ۔
جو شخص ایمان کے ساتھ اور طلب ثواب کی خاطر رمضان میں کھڑا ہوا،
تراویح کے چند مسائل
کل کی نشست میں بیان ہوا تھا کہ تراویح رمضان المبارک کی خصوصی عبادات میں سے ہے اور بیس[٢٠] رکعات تروایح ہر مرد و عورت کے لئے سنت مؤکدہ ہیں ۔آج کی نشست میں تروایح کے چند مسائل کا ذکر کیا جاتا ہے ۔
رمضان المبارک اور سخاوت
حضرت عبد اللّٰہ بن عباس رضی اللّٰہ عنہمافرماتے ہیں کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم تمام انسانوں میں سب سے زیادہ جود وسخا والے تھے اورماہِ رمضان میں مہینہ ختم ہونے تک توآپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم (ہمیشہ سے زیادہ) سخاوت کرنے والے تھے۔
رمضان المبارک میں نفل عبادات کا ثواب
ماہِ رمضان خوب برکتوں والا مہینہ ہے ۔اس کی برکات میں سے یہ بھی ہے کہ اس ماہ میں نفل عبادت کاثواب خوب بڑھا دیا جاتا ہے ۔
غمگسارِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم،امی جی سیدہ خدیجہ رضی اللّٰہ عنہا*
آج دس رمضان المبارک ہے اور مشہور قول کے مطابق اس تاریخ کو امی سیدہ خدیجہ الکبریٰ رضی اللّٰہ کا انتقال ہوا۔ ام المؤمنین حضرت خدیجہ بنت خویلد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سب سے پہلی زوجہ محترمہ ہیں۔
فتح مکہ
مکہ مکرمہ رُوئے زمین پر سب سے مقدس شہرہے ۔یہاں مسلمانوں کی عبادت کا مرکز خانہ کعبہ ہے ۔اس خانہ کعبہ کو قبلہ کہاجاتا ہے ۔دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس قبلہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنے کا حکم ہے ۔
رمضان المبارک میں عمرہ
کل کی نشست میں فتح مکہ سے متعلق گفتگو ہوئی تھی ۔آج مختصراً مکہ مکرمہ کی فضیلت کا بیان کیاجاتا ہے ۔ امام التابعین حضرت حسن بصری رحمۃ اللّٰہ علیہ کو علم ہوا کہ ان کے ایک عزیز مکہ مکرمہ چھوڑ کر
نماز جنازہ کے چند مسائل
نماز جنازہ زندہ لوگوں کی طرف سے میت کے لئے اللّٰہ تعالیٰ کے دربار میں سفارش ہے ،دعا ہے کہ اے اللہ!ہمارے اس مسلمان بھائی کو بخش دے ،اس کی مغفرت کردے ،اس کے درجے بلند فرمادے ۔
فجر کی سنتوں کے مسائل۔
فجر کی سنتوں کی حدیث شریف میں خصوصی تاکید آئی ہے ، رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:فجر کی دو سنت نہ چھوڑو ، اگرچہ گھوڑے تمہیں روند ڈالیں۔
نماز کے چند اہم مسائل
آج کی نشست میں نماز سے متعلق چند اہم مسائل کا ذکر کیا جاتا ہے ۔مردوں کے لئے کپڑا ٹخنے سے نیچے لٹکانا سخت ناپسندیدہ اور اس پر سخت وعید ہے۔ ایک روایت کا مفہوم ہے کہ ٹخنے سے نیچے جس حصہ پر کپڑا لٹکایا ،یہ حصہ جہنم میں جلے گا۔
اذان کی تعظیم اور مسائل
اذان شعائر اللّٰہ میں سے ہے ،یعنی ایمان اوردین کی علامات میں سے ہے ۔شعائر اللّٰہ کی تعظیم ایمان کا تقاضا اور تقویٰ کی نشانی ہے ۔ اذان کی تعظیم کرنے پر مغفرت اور نجات کے بہت سے واقعات منقول ہیں ۔
غزوہ بدر
اسلام کی پہلی دوبدو لڑائی”غزوہ بدر” ہے۔اس غزوہ کی قیادت خود رسول مجاہد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں تھی ۔مکہ سے کافروں کے ایک ہزارجنگجوڈھول ،باجے اور گانے بجانے والی لونڈیوں کی عیش وعشرت کے جلو میں بدرکی طرف نکلے۔
سیرت ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللّٰہ عنہا
١٧رمضان المبارک کو ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا کی وفات ہوئی ۔ سیدہ خدیجہ رضی اللّٰہ عنہاکا انتقال ختم المرسلین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کےلئے ایک بہت بڑا سانحہ تھا ،حضورصلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اپنی شریک زندگی کے فراق
سیرت سیدہ رقیہ رضی اللّٰہ عنہا
آج کی نشست میں رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی صاحب زادی سیدہ رقیہ رضی اللّٰہ عنہا کی سیرت بیان کرنی ہے ۔آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے بیٹے تین تھے ،جن کے نام یہ ہیں: قاسم،عبد اللّٰہ اور ابراہیم رضی اللّٰہ عنہم۔
اعتکاف کی فضیلت واہمیت
رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے والا ہے۔اس آخری عشرہ کی خصوصی ،مقبول اور عظیم عبادت اعتکاف ہے ۔شریعت میں اعتکاف کا مفہوم ہے کہ اللّٰہ رب العزت کی رضا و خوشنودی کی خاطر اعتکاف کی نیت کے ساتھ کسی مسجد میں ٹھہرنا۔ یعنی بندہ ہر طرف سے یکسو اور سب سے
آخری عشرہ کے دس (10)دروس
نوٹ : آخری عشرہ کے یہ دروس برادر مکرم جناب مولانا سعید احمد ثاقب زید مجدہم کی کتاب ”خلاصہ مضامین قرآن و دروس رمضان ” سے نقل کئے جارہے ہیں ۔
آخری عشرہ کے یہ دروس ڈاون لوڈ کرنے کے لیے کلک کریں۔




















