اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات پانے کا وظیفہ
علامہ شامی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جب مجھے ۹۹ بار خواب میں اللہ تعالیٰ کی زیارت ہوگئی تو میں نے دل میں سوچا کہ اگر مجھے ۱۰۰ ویں مرتبہ اللہ تعالیٰ کی خواب میں زیارت ہوئی تو میں اللہ تعالیٰ سے پوچھوں گا کہ اے باری تعالیٰ! مخلوق قیامت کے دن آپ کے عذاب سے کس عمل کے ذریعہ بچ سکتی ہے؟ چنانچہ جب مجھے ۱۰۰ وی بار خواب میں اللہ تعالیٰ کی زیارت کا شرف ملا تو میں نے یہ سوال پوچھ لیا، تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا کہ جو شخص بھی صبح و شام یہ کلمات پڑھے گا تو وہ میرے عذاب سے نجات پاجائے گا ، وہ کلمات یہ ہیں
سُبْحَانَ الْأَبَدِيِّ الأَبَدِ سُبْحَانَ الْوَاحِدِ الْأَحَدِ سُبْحَانَ الْفَرْدِ الصَّمَدِ سُبْحَانَ رَافِعِ السَّمَاءِ بِغَيْرِ عَمَدٍ سُبْحَانَ مَنْ بَسَطَ الْاَرْضَ عَلَى مَاءٍ جَمَدٍ سُبْحَانَ مَنْ خَلَقَ الْخَلْقَ فَاَحْصَاهُمْ عَدَدًا سُبْحَانَ مَنْ قَسَمَ الرِّزْقَ وَلَمْ يَنْسَ اَحَدًا سُبْحَانَ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا سُبْحَانَ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدٌ ۔

