رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواریوں کی تفصیل
آپ ﷺکی مختلف اوقات میں مختلف سواریاں تھیں، جن کی کچھ تفصیل درج ذیل ہے
ایک زمانہ میں آپ کے پاس دس گھوڑے تھے، جس میں سے ”سکب“ نامی گھوڑے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ اُحد میں سوار تھے، ایک گھوڑے کا نام لزاز تھا، جس کو شاہ اسکندریہ مقوقس نے ہدیۃً بھیجا تھا، باقی گھوڑوں کے نام یہ ہیں: ظرب، ورد، ضریس، ملاوح، سبحہ، بجر۔
تین خچر تھے، ایک کا نام دُلدل تھا ، جو حبشہ کے بادشاہ نے بھیجا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت علی اور حضرت حسن و حضرت حسین رضی اللہ عنہم اس پر سوار ہوتے تھے، ان کے بعد محمد بن حنفیہ کے پاس رہا، دوسرے خچر کا نام فِضّہ تھا ، جس کو صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ نے ہدیہ کیا تھا، تیسرے کا نام اِیلیہ تھا ، شاہِ ایلہ نے ہدیہ بھیجا تھا۔
ایک گدھا تھا، جس کا نام یعفور تھا۔
سواری کی دو اونٹنیاں تھیں، ایک کا نام قصواء اور دوسری کا نام عضباء تھا، ہجرت کے وقت آپ قصواء پر سوار تھے اورحجۃ الوداع کا خطبہ بھی اسی پر سوار ہوکے دیا تھا۔
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
