صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے صرف ایک صحابی ہیں ،جو مہاجر بھی ہیں اور انصاری بھی ۔اُن کانام ؟

صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے صرف ایک صحابی ہیں ،جو مہاجر بھی ہیں اور انصاری بھی ۔اُن کانام ؟
ہجرت سے پہلے بیعت عقبہ کے دوسرے سال میں حج کے موقع پر مدینہ منورہ سے آئے ہوئے بارہ[١٢] اصحاب رضی اللہ عنہم نے بیعت کی ۔ اُن میں ایک صحابی عباس بن عبادہ رضی اللہ عنہ بھی تھے ۔یہ بیعت کے بعد مکہ مکرمہ میں مقیم ہوگئے اور جب ہجرت کا حکم ہوا تو ہجرت کرکے مہاجرین کے ساتھ مدینہ منورہ آگئے ۔اس لئے باقی تمام صحابہ رضی اللہ عنہم سب کے سب یا تو مہاجر ہیں یا انصار ۔ ایک یہ واحد صحابی ہیں ،جو مہاجری وانصاری دونوں ہیں۔(تفصیل کتاب ہجرت خیر البشرصلی اللہ علیہ وسلم  میں)