قرآن مجید کا پہلا ترجمہ،کون سی زبان میں ،کس نے کیا؟
فارسی زبان میں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے سورہ فاتحہ کاترجمہ کیاتھا۔
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بعدفارسی زبان میں سعدی شیرازی کے ترجمے کاذکرملتاہے۔
لاطینی زبان میں قرآن مجیدکاپہلاترجمہ فرانس کے راہب پطرس برابلس نے کیا۔
برصغیرمیں پہلافارسی ترجمہ حضرت شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ نے ١٧٥٣ء میں کیا،جب کہ مخدوم نوح صدیقی نے اس سے پہلے دسویں صدی ہجری میں کیاتھا۔
اردوزبان میں پہلاترجمہ حضرت شاہ رفیع الدین رحمہ اللہ نے کیاجوکہ ١٨٧٦ء میں شائع ہوا۔
نجابی زبان میں پہلاترجمہ مولانانبی بخش رحمہ اللہ حلوائی خطیب جامع مسجدکوتوالی لاہورنے کیااورلاہورہی سے شائع ہوا۔
سندھی زبان میں عزیزاللہ مغلوی رحمہ اللہ نے کیاجومٹیاری حیدرآبادکے رہنے والے تھے،یہ ترجمہ گجرات سے ١٨٧٠ء میں شائع ہوا۔
بلوچی زبان میں ملاحضوربخش جتوئی رحمہ اللہ نے کیا۔
گجراتی زبان میں حاجی غلام علی حاجی اسماعیل رحمہ اللہ نے کیاجوبہاول نگرکے رہنے والے تھے۔
سرائیکی زبان میں مہرعبدالحق رحمہ اللہ نے کیا۔
گورمکھی زبان میں محمدیوسف رحمہ اللہ نے کیا۔
بنگالی زبان میں مولاناعباس علی رحمہ اللہ نے کیاجوکہ کلکتہ سے شائع ہوا۔
بنگالی ڈچ زبان میں پہلاترجمہ شویگرنے عریش القرآن کے نام سے کیا۔
روسی زبان میں پہلاترجمہ مولاناجمال الدین افغانی رحمہ اللہ نے کیا۔
جرمن زبان میں مارٹن لوتھرنے کیا۔
جاپانی زبان میں شیخ عبدالرشیدابراہیم رحمہ اللہ نے کیا۔
انگریزی زبان میں جارج سیل نے کیاجس کی اشاعت برطانیہ کے شہرلندن سے ١٩٦٩ء میں ہوئی ۔
برمی زبان میں پہلاترجمہ مسٹریوبانے کیاجوبعدمیں مسلمان ہوگئے تھے اورانہوں نے اپنانام احمداللہ رکھاتھا۔ انہوں نے 50000ہزارروپے خرچ کرکے مفت ترجمہ قرآن مجیدتقسیم کیا۔
ہسپانوی زبان میں پہلاترجمہ ڈی رولس نے کیا۔
مرہٹی زبان میں قرآن مجیدکاپہلاترجمہ حکیم محمدصوفی رحمہ اللہ نے کیاجوبمبئی سے شائع ہوا۔
رومن اردومیں امام فخرالدین امرتسری رحمہ اللہ نے کیا۔
چینی زبان میں ”چن چاک ”اور”پادمن چن چنگ”کے ترجمے معروف ہیں ۔
اطالوی زبان میں ہینن نے ١٥٤٧ء میں کیا۔
ترکی زبان میں محمدعاکف بک نے کیا۔
ارمنی زبان میں پہلاترجمہ امیرخانیانے کیا۔
جاوی زبان میں قرآن مجید کاپہلاترجمہ نیادیانے کیاجوکہ ١٩٠٣ء میں سماٹراسے شائع ہوا۔( انتخاب ثاقب جلد اول)
