وہ کون سی آیات ہیں جو نہ زمین پر نازل ہوئیں،نہ آسمان پر ،بلکہ زمین وآسمان کے درمیان فضا میں؟
شیخ ابوبکر فہری رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت سے بیان کیا ہے کہ تمام قرآن مکہ مکرمہ میں نازل ہوا یا مدینہ منورہ میں،کیونکہ قرآن کی جملہ آیات مکی اور مدنی عنوان ہی سے موسوم ہیں، مگر چھ آیتیں ایسی ہیں جو نہ تو زمین پر نازل ہوئیں اور نہ آسمان میں، ان میں سے تین سورہئ صافات میں ہیں۔
١۔ (وَمَا مِنَّا إِلَّا لَہُ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ) [الصافات: ١٦٤ …..١٦٦]
یہ آیات آسمان اور زمین کے درمیان فضا میں نازل ہوئیں۔
٢۔ (وَاسْأَلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِکَ مِن رُّسُلِنَا) [زخرف: ٤٥]
شب معراج میں آسمان وزمین کے درمیان فضا میں نازل ہوئی۔ (احسن البیان بحوالہ انتخاب ثاقب)
