*دومۃ الجندل،قلعہ مارد اور مسجد عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی تاریخ*
ایک ایسی سرزمین جہاں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ۵ ھ میں ایک ہزار مجاہدین کو لے کر جہاد کے لئے تشریف لے گئے ۔پھرسیدناعبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی قیادت میں ایک سریہ روانہ فرمایا ۔پھر تبوک کے سفر میں سیدناخالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی قیادت میں ایک سریہ روانہ فرمایا ۔اسی سرزمین پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فتح بیت المقدس کے سفر میں قیام فرمایا اور یہاں مسجد تعمیر کرنے کا حکم دیا ،ان کی ہدایت پر تعمیر کی جانے والی مسجد آج بھی موجود ہے ۔اس مسجد کے مینار کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ یہ اسلامی تاریخ کا پہلا مسجد کا مینار ہے جو تعمیر کیا گیا۔یہاں ایک قلعہ مارد ہے جس کی تعمیرکا زمانہ دوسری یا تیسری صدی عیسوی بتایا جاتا ہے ۔ دور دور سے لوگ اس شہر کی قدیم ثقافت اورتاریخی یادگاروں کو دیکھنے آتے ہیں،آئیے آپ بھی اس تاریخی شہر،قلعہ مارداورمسجدخلیفہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی زیارت کریں۔
ویڈیو دیکھیں ،سبسکرائب ولائک کریں اورآگے شیئر کریں۔

