کثیب الحنان
ذفران سے ایک مشکل راستہ بائیں طرف بدر کو نکلتا ہے ۔اسی راستے سے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم غزوہ بدرمیں چلے تھے ۔ جنگی حکمت عملی کے تحت یہ غیرمعروف اور بہت مشکل راستہ اختیار فرمایا۔بدر کے دائیں جانب حنان نامی پہاڑ نما ریت کے ٹیلےکو دائیں چھوڑ کر بدر میں داخل ہوئے۔یہ کثیب الحنان ہے۔اس سے ہمیں بڑی محبت ہے ،کیونکہ اس ٹیلے کو سیرت کے واقعات سے تعلق ہے اور اس ٹیلے کو رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا قرب حاصل ہے ۔اس قدر خوبصورت، جاذب نظر اور دلکش ٹیلہ ہم نے آج تک نہیں دیکھا۔اس ٹیلہ کی ریت کے ذرات کس قدر مبارک اور حسین ہیں۔لوکیشن سے آپ بھی گوگل میپ سے اس کا نظارہ کرسکتے ھیں۔

